اسلام آباد (نامہ نگار) مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ ایک عدالت نے نواز شریف کا ٹرائل کیا اور سزا دی، دوسری عدالت سے وہ بھاگ گئے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ تیسری عدالت نے نواز شریف کو تاحیات نا اہل قرار دیا۔ احتساب ایک مسلسل عمل کا نام ہے، اس میں اگر کوئی بری ہوتا ہے تو عدالتی فیصلہ ہے اس کا احترام کرنا چاہیے۔ اگر کسی کو سزا ہوتی ہے تو اسے بھاگنا نہیں چاہیے۔ مشیر پارلیمانی امور نے کہا کہ جو اس ہائوس میں کھڑے ہوکر کہتا تھا کہ یوسف رضا پہلے جا عدالت سے بری ہوکر آ، نیچے اترو، جب اپنی باری آتی ہے تو بھاگ جاتے ہیں۔ بابر اعوان نے کہا کہ یہ ڈبل سٹینڈرڈز ہیں، ڈبل سٹینڈرڈز قانون کی دنیا میں نہیں مانے جاتے۔