راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر)پاکستان ائیر فورس افسران کی پی آئی اے میں تعیناتیوں کی مدت مکمل ہو گئی ،پی آئی اے نے ایئر فورس افسران کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کی سفارش کر دی، پی آئی اے میں تعیناتی کی مدت تین سال تھی ، پی آئی اے کی جانب افسران کی تعیناتی میں توسیع کی درخواست اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ۔ آئی اے کو انتظامی امور کے ماہرین درکار ہیں، پی آئی اے درخواست میں ائیر کموڈور جواد ظفر چوہدری، ایئر کموڈور امیر الطاف او ر سکاڈن لیڈرر محمد عدیل کے نام شامل ہیں۔ائیر کموڈور جواد ظفر چوہدری او ر سکاڈن لیڈرر محمد عدیل کی پی آئی اے میں تعیناتی کی مد ت رواں ماہ ختم ہو گئی ۔ ایئر کموڈور امیر الطاف کی پی آئی اے میں تعیناتی کی مدت آئندہ ماہ ختم ہو گی۔