ایوان بالا: گیلانی غیر حاضری کی صفا ئیاں پیش کرتے رہے

Feb 01, 2022

ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ سینٹ میں قائد حزب اختلاف پیپلزپارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی سٹیٹ بنک ترمیمی بل منظوری کے دوران ایوان میں غیر حاضری کی صفائیاں پیش کرتے رہے۔ اجلاس میں اپوزیشن سینیٹرز کی جانب سے پارلیمانی نظام کے حق میں پیش کی گئی قرارداد منظور ہوگئی۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو جانبدارانہ کردارا ادا کرنے کا طعنہ دینے پرچیئرمین سینٹ نے یوسف رضا گیلانی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے سٹیٹ بنک بل منظوری کے روز ایوان سے غیر حاضر رہنے پر یوسف رضا گیلانی کاشکریہ ادا کیا۔ سینٹ اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان کی تقریر کے دوران پیپلز پارٹی کی سینیٹر کرشنا کماری نے اپنے دونوں کانوں پرہاتھ رکھ دیئے۔

مزیدخبریں