بہاول پور(کامرس رپورٹر) انتظامیہ کی نااہلی، چولستان یونیورسٹی میں350 اسامیاں پر بھرتی نہ ہوسکی تفصیل کے مطابق زرائع کے مطابق چولستان یونیورسٹی میں350 اسامیوں پر بھرتی کیلئے اشتہار بھی دیا گیا۔ لیکن پھر بھی 31 دسمبر2020 تک بھرتی نہ کی گئی زرائع کے مطابق پراسیسنگ فیس کی مد میں بھی بے روزگارافراد سے اپلائی کرنے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورلئے گئے ہزاروں درخواستیں جمع ہونے کے باوجود یونیورسٹی ریکرٹمنٹ کاپراسیس تین سال گزرنے کے بعدبھی مکمل نہ ہوسکاجس کے بعد پلاننگ اینڈ ایولویشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تمام خالی 350 اسامیوں کوجوکہ 31دسمبر2020 تک خالی تھیں ختم کردیںجس کاسب سے زیادہ نقصان نہ صرف یونیورسٹی کوہوابلکہ بہاول پورکی عوام بھی 350 کے قریب نوکریوں سے محروم ہوگئی شہریوں نے بتایاکہ وائس چانسلر اوریونیورسٹی انتظامیہ کی غفلت اورمجرمانہ لاپروائی کے باعث350 نوکریاں دینے کی بجائے ان کو ضائع کردیاگیا اس حوالہ سے جب چولستان اینمل اینڈ ویٹرنری یونیورسٹی بہاول پورکے رجسٹرار محمدسلمان مرزاسے موقف لیاگیاتوانہوں نے اس کی تردیدکرتے ہوئے کہاکہ سیٹیں موجودہیں لیکن فنڈز نہ ہونے کے وجہ سے ان پرتعیناتی ممکن نہیں ہوسکی جب بھی حکومت پنجاب کی طرف سے فنڈز ریلیزہونگے تو ان پرتعیناتی کردی جائیگی۔
غفلت یا فنڈز کی عدم فراہمی چولستان یونورسٹی کی 350آسامیں ختم
Feb 01, 2022