گوادر (بیورو رپورٹ) گوادر تین روزہ نیشنل روڈ سائیکلنگ چمپیئن شپ مقابلے کا آغاز ہوگیا چھٹی نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ گوادر میں ملک بھر سے نامور سائیکلسٹ حصہ لے رہے ہیں سائیکلنگ چیمپئن شپ کا گوادر میں پہلی بار انعقاد کیا گیا ہے،تین روزہ چیمپئن شپ مقابلے کے مختلف ٹریک مقرر کئیے گئے ہیں پہلے روز مرد سائیکل ریسرز کیلئے 40 کلو میٹر دوسرے روز 70 کلو میٹر تیسرے روز 80 کلومیٹر ٹریک پر طالع آزمائی کریں گیخواتین ریسرز پہلے روز 30 کلو میٹر جبکہ دوسرے تیسرے روز چالیس کلومیٹر ٹریک پر قسمت آزمائی کریں گی ، جونیئر وومین پہلے اور دوسرے روز دس کلومیٹر ٹریک پر بازی لے جانے کی کوشش کریں گی جونیئر مین پہلے اور دوسرے روز تیس کلومیٹر کا ٹریک زور آزمائی کریں گیانڈر 17 کو پہلے روز دس کلومیٹر ٹریک کا فاصلہ عبور کرنا ہینیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ گوادر میں ملک بھر سے سائیکلسٹوں کی 7 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیںتین روزہ مقابلوں میں 72 مرد سائیکل ریسرز کے ساتھ 36 خواتین ریسرز بھی گوادر کے سڑکوں پر سائیکل دوڑائیں گی۔