ملک میں سیاسی عمل و کلچر کو روندنے کی سازش ہورہی ہے:آغا گل

گوادر (بیورو رپورٹ)نیشنل پارٹی کے مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی سیکرٹری آغا گل سے معروف دانشور,ماہر تعلیم سیاسی تجزیہ نگار سابقہ چیرمین ڈین کونسل اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے انسٹرکٹر پروفیسر نادر بخت کی ملاقات اور نیشنل پارٹی کے اغراضِ ومقاصد سے متفق ہوکر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع نیشنل پارٹی کے مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی سیکرٹری آغا گل اور پروفیسر نادر بخت نے کہا کہ ملک کے نامور دانشورز اور باشعور طبقہ نیشنل پارٹی کی شعوری و فکری سیاست ،سیاسی اقدار و عمل اور پارٹی منشور و پالیسیوں سے اتفاق کرتے ہوئے ڈاکٹر مالک بلوچ کی قیادت میں شامل ہورہے ہیں۔جو پارٹی کی جمہوری سیاسی عمل کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی عمل و کلچر کو روندنے کی سازش ہورہی ہے۔اور حقیقی سیاست کے بجائے اشرفیہ و غیر جمہوری طبقوں اور روایتی عناصر کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔اور سیاسی قیادت اور سیاسی جمہوری جماعتوں کو عوامی نمائندگی سے دور رکھنے کی منفی پالیسی کو بروئے کار لایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت سنگین قسم کے مشکلات و مسائل کا شکار ہے۔امن و امان کی صورتحال انتہائی ناگفتہ ہے۔مہنگائی نے عوام کی قوت خرید ختم کرکے رکھ دی۔غربت و افلاس سے لوگ بھوکے مررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو دو طبقوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔امیر اور غریب۔اور دونوں طبقوں میں پہلا والا امیر تر اور دوسرا غریب تر ہوتا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن