اہلیان کلان کا بجلی کی عدم فراہمی پر لالٹین لیکر انوکھا مظاہرہ

خاران ( نامہ نگار) اہلیان کلان کا بجلی کی عدم فراہمی پر لالٹین لیکر انوکھا احتجاج‘ خطیب خاران مولانا جمال عبدالناصر کی قیادت میں اہلیان کلان نے ٹرانسفارمر کی آئے روز جلنے اور محکمہ کی غفلت اور عوامی نمائندوں کی چشمِ پوشی پر واپڈا کی دفتر پر شدید احتجاج ایکسیئن واپڈا قاضی نوید احمد اور ایس ڈی او واپڈا آصف مگسی  کی یقین دہائی پر احتجاج ایک ہفتے تک مؤخر کرنے کا فیصلہ اس موقع پر خلیل عالم کبدانی مولانا فیض اللہ قاسمی حافظ علی نواز،ممتازاحمد، عتیق الرحمن سمیت دیگر کی شرکت خطیب خاران جمعیتِ علماء اسلام کے مرکزی جنرل کونسل کے رکن مولانا جمال عبدالناصر اور جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خلیل عالم کبدانی نے کہا کہ خاران کے اکثر علاقوں کے ٹرانسفارمر روزانہ کی بنیاد پر جل رہے ہیں اور علاقے کے عوام اپنی مدد آپ کے تحت چندہ جمع کرکے مرمت کرتے ہیں جو کہ عوامی نمائندوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انھوں نے کہا کہ آج ہمارے پر امن طریقے سے احتجاج ہے آگر کلان کو100کاٹرانسفارمرفراہم نہیں کیا گیا تو پورے خاران میں احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جایگا ایکسئن واپڈا نے موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے صوبائی چیف کیسکو سے کلان کے لیے 100کی ٹرانسفارمر فراہم کرنے پر ہنگامی بنیادوں پر سرویکرکے مسئلہ حل کرنے کی یقین دہائی کرائی۔

ای پیپر دی نیشن