اغواکار وں نے بنک ملازمین کی رہائی کیلئے1کروڑ تاوان مانگ لیا

Feb 01, 2022

صادق آباد(خبر نگار) بنک ملازمین کی رہائی کیلئے اغواکار ڈاکوں نے ایک کروڑ روپے تاوان مانگ لیا تفصیل کے مطابق سنجرپور بنک ملازمین وسیم اکرم،لیاقت سومرو کو ایک ہفتہ پہلے اغوا کیاگیا تھا جن کا تعلق غریب گھرانے احمدپورلمہ سے ہے پولیس ذرائع کے مطابق دونوں مغویان خبرآنے تک کچے کے علاقہ میں ڈاکوں کی آماجگاہ میں قید ہیں دوسری جانب پولیس اورقانون نافذ کرنے والے حکام بالا کی ہدایات کے مطابق دونوں مغویان کی بازیابی کیلئے اعلی پولیس آفسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی جن کی باحفاظت رہائی کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیاگیا۔

مزیدخبریں