ڈیرہ غازی خان(نمائندہ خصوصی )سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں صحت سہولت پروگرام کے تحت یونیورسل ہیلتھ کوریج دی گئی ہے اور اب ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ وتحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتالوں کو پینل میں شامل کیا گیا ہے جبکہ لوگوں کا شناختی کارڈ ہی ان کے صحت سہولت کارڈ کے طور پر کافی ہے انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو صحت سہولت پروگرام کے تحت لوگوں کو موثر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پینل میں شامل کیے گئے تمام ہسپتالوں میں مانیٹرنگ کی جارہی ہے
صحت سہولت کارڈ،ڈیرہ ڈویژن کے تمام ہسپتال پینل میں شامل
Feb 01, 2022