ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ)قبائلی علاقہ تحصیل کوہ سلیمان کے علاقہ جھنڈی میں بزدار قبیلہ کی میر خانی بزدارشاخ کے لوگوں میں میں جذام کے مرض میں تقریباً نئے 18مریضوں کے مبتلا ہونے کا انکشاف ،مریضوں میںمرد ،خواتین عورتیں اور بچے جذام شامل ہیں جبکہ جذام کے علاج کے لئے قائم سنٹر میں کام کر نے والا مقامی ڈسپنسر روزو خان نے بتایا کہ 262افراد جذام کی بیماری میں رجسٹرڈ ہو کر زیر علاج رہے تاہم 18نئے مریض سامنے آئے ہیں وہ زیر علاج ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جذام کے مرض کے علاج کے سلسلہ میںڈاکٹر رتھ فائو1980میں اس علاقے میں آئیں اور میر خانی شاخ کے افراد کا علاج شروع کیا ڈاکٹر رتھ فا ئو نے 2000میں جذام کے علاج کا سنٹر بھی قائم کیا تھا اوراس وقت یہ سنٹر بلوچستان گورنمنٹ کے زیر اہتمام چل رہا ہے واضح رہے کہ بزدار قبیلہ کی میر خانی شاخ کے افرادبستی جھنڈی میںرہائش پذیر ہیں اور ان کی آمد و رفت صوبہ بلوچستان اور پنجاب میںجاری رہتی ہے اس سلسلہ میں رابطہ کر نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بتایا کہ حالات کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں قبائلی علاقہ جھنڈی میں جلد ہی بھیجی جا ئیں گی ۔
کوہ سلیمان، جذام کے مرض میں اضافہ، مزید 18 مریض سامنے آگئے
Feb 01, 2022