ڈیرہ غازیخان(خصوصی رپورٹر ) ساتویں کلاس کے طالبعلم پر خونخوار کتوں کا حملہ ،ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیاتفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائزسکینڈری لیب سکول میں ساتویں کلاس کا طالبعلم بلاک 39 کا رہائشی شیخ مبشر محمود کلاس میں جارہاتھا کہ اچانک سکول میں موجود آوراہ کتوں نے دبوچ لیا،کتوں سے بچنے کی خاطر بھاگنے کی کوشش کی تو زمین پر گر کر بے ہوش ہو گیا،ریسکیو 1122 کو کالز کرنے کے باوجود کنڑول روم سے کسی کا نمبر اٹینڈ نہیں کیاتاہم مذکورہ طالب علم کو موٹر سائیکل پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا مرحوم کی گھنٹہ گھر گول باغ میں نمازجنازہ ادا کردی گئی دریں اثنا شہر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں آوارہ اور باولے کتوں کو تلف کیا جائے ۔