سٹیٹ بنک کا ترمیمی بل بلڈوز کرایا گیا : مولانا امجد خان

بہاولپور( کرائم رپورٹر) ترجمان جے یو آئی مولانا محمد امجد خان نے گزشتہ روز جامعہ قدسیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سٹیٹ بنک کا ترمیمی بل منظور نہیں بلکہ بلڈوز کرایا گیا ہے اور اس نام نہاد آئینی ترامیم کے ذریعے اسٹیٹ بنک کے مالیاتی و انتظامی امور کو براہ راست آئی ایم ایف کے حوالے کرکے ملک کی مالی خود مختاری کا جنازہ نکال دیا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ جس نے آئی ایم ایف سے قرض لینے کی بجائے خود کشی کو ترجیح دینا تھی اس نے اسٹیٹ بنک ہی آئی ایم ایف کے حوالے کرکے عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی کا طوق اپنے گلے میں سجا لیا ہے۔اس موقع پر ضلعی نائب امیر مولانا عبد الرزاق،ضلعی جنرل سیکریٹری قاری سیف االرحمن راشدی ،ضلعی ڈپٹی سیکرٹری قاری محمد سہیل صدیقی،ضلعی ترجمان قاری محمد اسلم ، سٹی امیر قاری غلام مصطفے شاھد،سٹی جنرل سیکریٹری مولانا محمد عبداللہ کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں کارکنانِ جمعیت موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن