قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل اور چیئر مین چوہدری مختار احمد کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانی کمیٹیز کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ارشد بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور‘ممبران کمیٹی قیصر ایوب شیخ‘جاوید اقبال سمیت مختلف محکموں کے افسروں، درخواست گزار اوورسیز اور انکے نمائندے بھی موجود تھے۔ اجلاس میں اوور سیز پاکستانیوں کی طرف سے دی گئی 19 درخواستوں کی سماعت ہوئی جن میں 8 درخواستوں کو حل کر دیا گیا جبکہ 11 درخواستوں پر کارروائی مختلف محکموں میں جاری ہے جو جلد نمٹا دی جائینگی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع قصور میں اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔
بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں:فیاض احمد
Feb 01, 2022