لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحیدنے ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن فیاض احمد کی معطلی کے خلاف درخواست پر وزرات داخلہ کے سینئر افسر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،عدالت کے روبرو درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چین کے 14 باشندوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کے بے بنیاد الزام میں معطل کیا گیا جبکہ ریکارڈ کے مطابق محکمہ داخلہ کے تحریری احکامات پرپاسپورٹ جاری کیے، انکوائری میں بے گناہ ثابت ہونے کے باوجود بحال نہیں کیا جارہا ، استدعا ہے کہ معطلی کے احکامات کالعدم قرار دئیے جائیں۔