مسلم لیگ ن نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو تاریخی ریلیف دیا : ذیشان پرویز

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران شیخوپورہ کے صدر میاں ذیشان پرویز اور جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال نے کہا ہے کہ حکومت معاشی بحران سے نپٹنے کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ منصوبہ بندی نہیں کر سکی قوم کے تین قیمتی سال ضائع کر دیئے گئے ہیں پی ٹی آئی کی حکومتی نااہلی کے باعث معاشی بحرا ن ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید سنگین ہورہا ہے، معاشی و تجارتی سرگرمیاں مانند پڑی ہیں اور تاجر برادری سمیت عام شہری کا کوئی پرسان حال نہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کو تاریخ ساز ریلیف دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے احمد خورشید چوہدری، شیخ عظیم جاوید، یعقوب بگا شیخ، ملک ندیم یوسف ڈالو، میاں تنویر احمد، میاں لطیف، ملک اعجاز احمد، خالد عباس، جاوید اقبال گل، رانا مہرا ن فیاض، رانا سمیع الیاس، مرزا سعید اکبر، مشتاق مہدی، اکبر علی چوہان، رفیق بھٹی، میاں اعظم، سیٹھ عبدالسلام، خالد مغل، میاں امجد ہیرو و دیگر تاجر رہنماؤں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، میاں ذیشان پرویز اور ملک پرویز اقبال نے کہا کہ حکمران ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہیں، حکومت نے بجلی گیس اور پٹرولیم کی قیمت میں کمی کا نعرہ لگایا مگر وہ پورا نہ ہو سکا۔

ای پیپر دی نیشن