گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی پی پی 57 وامیدوارایم پی اے فرقان عزیز بٹ نے گوجرانوالہ سیشن کورٹس کے احاطے میں مقدمات کی پیروی کے لئے روزانہ آنے والی خواتین اور کمسنوں پچوں کے لیے کسی عدالتی بلاک میں علیحدہ واش روم نہ ہونے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور کے خط لکھ دیا خط میں کہاگیا ہے کہ گوجرانوالہ سیشن کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکسز میں خواتین کے لئے علیحدہ ٹائلٹ روم نہ ہونے سے ہزاروں خواتین مشکلات کا شکارہیں۔ طلاق خرچہ نان ونفقہ سمیت دیگر مقدمات کی پیروی کے لئے آنے والی خواتین کے لئے عدالتی بلاکس میں ٹائلٹ روم مختص نہیں کیا گیااور نہ ہی مزید واش رومز بنائے گئے ہیں۔بلکے21 سال قبل بنائے گئے واش رومز کی لائنز بیٹھ جانے سے صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔ عدالتوں میں ایک علیحدہ واش روم بھی خواتین کے لئے مختص نہ ہونا خواتین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے لہذا گوجرانولہ سیشن کورٹ کے تمام بلاکس میں خواتین کے لیے ایک علیحدہ واش روم مختص کئے جائیں۔
گوجرانوالہ سیشن کورٹس میں خواتین کیلئے علیحدہ واش رومز بنائے جائیں:فرقان عزیز
Feb 01, 2022