لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل جارح مزاج بیٹر احسان علی نے کہاہے کہ کم بیک کیلئے یہ بہترین وقت ہے اور اگر موقع ملا تو مایوس نہیں کرونگا ۔ ایک انٹرویومیں 28سالہ کرکٹر نے کہا کہ جس طرح اس بار پی ایس ایل سیون میں آغاز ہوا ہے، ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اس سلسلے کو جاری رکھیں۔