لاہور ( سپورٹس رپورٹر) نیشنل انڈر 13 ٹورنامنٹ میں ناردرن، سدرن پنجاب اور خیبر پی کے نے اپنے میچز جیت لیے۔یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے خان ولی کی آل رائونڈر کارکردگی کے باوجود بلوچستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے 98 رنز کا ہدف 16.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ کے سی سی اے سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب نے سندھ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 138 رنز کا ہدف 24 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ایک اورمیچ میں خیبر پی کے نے سینٹرل پنجاب کو 10 رنز سے ہرادیا۔132 رنز کے تعاقب میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم جنید خان کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت مقررہ 30 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز ہی بناسکی۔