لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لاہور میں ہونیوالے دوسرے مرحلے کے میچز کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پی ایس ایل 7 کے لاہور میچز کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوا۔ اجلاس میں پی سی بی، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ارکان نے شرکت کی جس میں ایل ڈبلیو ایم سی کو سٹیڈیم کے اندر اور اطراف میں صفائی ستھرائی مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ شائقین کی سہولت کیلئے ضلعی انتظامیہ مخصوص مقامات سے شٹل بس سروس کے انتظامات کریگی اور 25 بیڈز پر مشتمل ہسپتال بھی جلد قائم کردیا جائیگا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے لاہور میں شروع ہوگا۔
پی ایس ایل کے لاہور میں ہو نیوالے میچز کیلئے تیا ریاں شروع
Feb 01, 2022