راولپنڈی(جنرل رپورٹر)انجمن تاجران مین روڈ پیر ودہائی ملحقہ گلیوں کے انتخابات کل 2فروری کو منعقد ہوںگے جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں،1100کے قریب تاجر اپنا حق رائے دہی استعما ل کریں گے، 2گروپوں کے درمیان مقابلہ ہو گا،ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز انجمن تاجران مین روڈ پیر ودہائی ملحقہ گلیوں کے انتخابات میں حصہ لینے والے تاجر اتحاد گروپ کے چیئر مین ثناء اللہ ، صدر راجہ حق نواز، نائب صدر کلیم خان، جنرل سیکرٹری امتیاز عباسیجوائنٹ سیکرٹری سجاد گلزار عباسی، عمران اللہ، سیکرٹی اطلاعات و نشریات شفیع اللہ خان، امتیاز خان اور خیر محمد خیرو نے کہا ہے کہ 2فروری کو ہونے والے انتخابات میں بھر پور حصہ لے رہے ہیں اور مین روڈ پیر ودہائی اور اس کے ساتھ ملحقہ گلیوں میں کارروبار کرنے والے 1100کے قریب تاجر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، تاجروں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتے آ رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، اس وقت پیر ودہائی کے علاقے میں اپنا کارروبار کرنیو الے تاجروں کی بھاری اکثریت ہمارے ساتھ ہے ، انتخابات میں کامیابی کے بعد تاجروں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، اس وقت 2گروپ آمنے سامنے ہیں، مقابلہ سخت ہے اور پر امید ہیں کامیابی حاصل کریں گے اور تاجروں کے مسائل کی حل کی طرف بھر پور توجہ دی جائے گی۔
انجمن تاجران مین روڈ پیر ودہائی ملحقہ گلیوں کے انتخابات کل ہوںگے
Feb 01, 2022