راولپنڈی(جنرل رپورٹر)محکمہ مال کے افسران کی جعلی مہروں کے استعمال کی وجہ سے اربوں روپے کی زمینوں کی گھپلے سامنے آنے پرصوبے بھر کے اسسٹنٹ کمشنر زاور سب رجسٹرار کو اپنے دفاترز میں آلٹرا وائے لینٹ مشینیں نصب کرنے کی ہدا یت کردی گئی ہے ،اس ضمن میں انٹی کرپشن اسٹیبلشمٹ لاہور نے میگا سکینڈل بے نقاب کیا ہے جس پر چیف سیکٹری پنجاب کی زیر صدارت 29جنوری 2022کو اہم اجلاس منعقد ہواجس میں اس جعل سازی کو روکنے کے لیئے یہ اقدامات ہنگامی بنیادوں پر اٹھانے کا فیصلہ کیاگیاہے،جس پر اب کمشنر راولپنڈی ڈویژن نورالعامین مینگل کی ہدائت کی روشنی میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈی نیشن راولپنڈی ڈویژن سیف انور جپہ نے آفس لیٹر نمبرACR/408کے تحت تمام ڈپٹی کمشنر ز کو ہدائت کی ہے کہ وہ اسسٹنٹ کمشنرز /سب رجسٹرارکو ہدائت کریں کہ وہ جعلی مہروں کے استعمال کی روک تھام اور مہروں کے معیار کو جاننے کے لیئے اپنے اپنے دفاتر میں الٹرا وائے لینٹ مشینوں کو نصب کریں ،اور مہریں بنانے اور فروخت کرنے والے دکانداروں کی دکانوں کو بھی چیک کریں جو اس گھنائونے کھیل میں ملوث پایا جائے اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ،اس ضمن میں ہر ماہ رپورٹ مرتب کرکے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو ارسال کی جائے ۔
محکمہ مال کے دفاترز میں آلٹرا وائے لینٹ مشینیں نصب کرنے کی ہدا یت
Feb 01, 2022