ناموس ر سالتؐ پرکسی صورت آ نچ نہیں آنے دیں گے،مولانا اللہ وسایا 

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ہولی فیملی ہسپتال کی مسجد قباء میں گیارہویں سالا نہ ختم نبوت کانفر نس قاضی مشتاق کی زیر صدارت منعقد ہوئی مہمان خصوصی مولا نا اللہ وسایا تھے اس موقع پر تاجر رہنماء ملک شاہد غفورپراچہ، شرجیل میر,ارشد اعوان،مفتی مجیب الرحمٰن، مولانا زکریا،مولانا اعظم خان،مولانا ہارون شیخ صدیق چوہدری اقبال، شیخ عاصم ادریس، ساجد بٹ،غلام قادر میر اور ملک ساجد وغیرہ بھی موجود تھے، مولانا اللہ وسایا نے کہا ہے کہ ختم نبوت پر ہماری جان بھی قربان ہے ہم کسی صورت نبی کریم کی شان میں گستاخی اور انکی ناموس پرآ نچ نہیں آنے دیں گے،ہمارا آئین پاکستان بھی کہتاہے کہ قادیانیوں کو کسی کلیدی عہدے پر فائز نہ کیا جائے انھوں نے اپنی شناخت چھپا کر عہدے حاصل کئے ہوئے ہیں اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ ان کو عہدوں سے ہٹائے ۔

ای پیپر دی نیشن