یوم شہدائ، ملک بھرمیںایم ایس او کی جانب سے دعا ئیہ تقریبات

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) مختارسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کردہ   یوم شہداء کے موقع پر ملک بھرمیں قران خوانی ،دعا ئیہ تقریبات کاانعقادکیاگیاپروگراموں میں سانحہ کیچ سمیت بلوچستان کے  شہداء و مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کرائی۔مختارایس او راولپنڈی کے زیراہتمام ضلعی آفس میں دعائیہ تقریب منعقدہوئی ۔ دعائیہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدرسیدعلی نقی نقوی نے کہاکہ بلوچستان میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے قومی یکجہتی ضروری ہے عائیہ تقریب سے  جنرل سیکرٹری سیدحادرنصرت نقوی ، محمدعلی نقوی اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔اس موقع پرشہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن