کراچی (نیوز رپورٹر) بانیان پاکستان کی اولادوں عظیم محب وطنوں کی سماجی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ مہاجر نام پر سیاست تو کی جا سکتی ہے لیکن مہاجر نام پر بانیان پاکستان کی اولادوں کی بقا نہیں حاصل کی جاسکتی ہے اس لئے مہاجر نام پر سیاست کرنے والی تنظیموں کو بانیان پاکستان کی اولادوں کی نئی نسل اور آئندہ نسلوں کی بقا کے لئے اب سنجیدہ ہونا ہوگا ورنہ ہماری آئندہ نسلوں کی بقا خطرے میں پڑھ سکتی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بانیان پاکستان کی اولادوں کا اہم مسئلہ قومیت کا ہے اور اس لئے قومیت تسلیم کرانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے، آخر کب تک بانیان پاکستان کی اولادیں اپنے ہی آبا اجداد کے بنائے ہوئے ملک میں بیگانہ بن کر جیئیں انہوں نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بانیان پاکستان کی اولادیں اپنی علیحدہ سیاسی حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے قومیت ایک نکاتی ایجنڈے پر یکجا ہو کر مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دیں اور قومیت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کریں۔
قومیت پر یکجا ہو کر مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے‘ اسلم فاروقی
Feb 01, 2022