پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم امیروں کی پارٹیاں ہیں، واصف عابدی

کراچی (نیوز رپورٹر) آرگنائزر برابری پارٹی پاکستان، کراچی واصف عابدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے پاس کوئی نظریہ نہیں، یہ صرف امیر طبقے کی پارٹیاں ہیں، یہ ھمیشہ لسانیت اور بے مقصد نفرت انگیز ایشوز ابھار کر لوگوں کو تقسیم کرکے اپنے اقتدار کو دوام بخشتی ہیں۔ عوام کا مسئلہ مہنگائی بیروزگاری اور اپنے وسائل پہ اپنا اختیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرجانی ٹان میں رانا تحسین انور کی جانب سے منعقد کردہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ میں صدر کراچی کوارڈینیشن کمیٹی مظہر جعفر، ممبر کوراڈینیشن کمیٹی جمشید اقبال، ممبر کوراڈینیشن کمیٹی یوسف ملک، ممبر کوراڈینیشن کمیٹی شہریار انصاری، یوسی کوراڈینیٹر سید اقتدار حسن، رہنما کراچی جمال الدین، لیار ی سے سینئر رہنما ساجد سوری، رانا انور،  شیر زمان، طاہرہ خاتون اور علاقہ معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کارنر میٹنگ کے بعد اہل علاقہ کی جانب سے مرکزی چوک پر برابری پارٹی کا جھنڈا بھی نصب کیا گیا۔ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئیصدر کوراڈینیشن کمیٹی مظہر جعفر نے کہا کہ عوام کو لسانیت اور فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر طبقاتی نظام کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ شہر یار انصاری نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی تین دہائیوں سے محنت کشوں کے حقوق پر ڈاکے ڈال رہی ہیں۔ عوام کی توجہ مسائل سے ہٹانے کے لئے دونوں پارٹیاں سندھی مہاجر کا ڈرامہ رچاتی رہتی ہیں۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے سندھی مہاجر کی سوچ سے نکل کر طبقاتی بنیادوں پر متحد ہونا ہوگا۔  سید اقتدار حسین نے کہا کہ کراچی محنت کشوں کا شہر ہے لیکن بدقسمتی سے اس شہر کو لسانی جماعتوں نے جکڑ رکھا ہے، برابری پارٹی کراچی میں طبقاتی سیاست کو فروغ دے گی۔  یوسف ملک نے کہا کہ   امیروں کے مقابلے میں جب تک 99 فیصد کے لوگ الیکشن نہیں لڑیں گے کوئی بدلا نہیں آئے گا۔ دیگر رہنماں نے میٹنگ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ برابری پارٹی کے پیغام کو پھیلایا جائے گا اور بلدیاتی اور عام انتخابات میں اپنے امیدواروں کو کھڑا کیا جائے گا۔ رہنماں کا کہنا تھا کہ برابری پارٹی کراچی میں لسانیت کی سیاست کو دفن کرے گی اور کراچی کو طبقاتی سیاست کا گڑھ بناکر رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن