پتوکی (نامہ نگار) پتوکی اسسٹنٹ کمشنر عمر سرور کی کارروائی جعلی اشٹام فروش کے اڈے سے اشٹاموں سمیت سرکاری افسروں کی جعلی مہریں برآمدملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر عمر سرور نے گزشتہ روز تحصیل کونسل آفس میں پٹواریوں کے دفاتر کے سامنے بیٹھے جعلی اشٹام فروش کیخلاف کاروائی کی جس پر ملزم وقار موقع سے فرار ہوگیا جبکہ اس جعلی اشٹام فروش کے اڈے سے 5/6 جعلی اشٹام اور سرکاری ملازمین کی مہریں برآمد ہوئیں۔ جعلی اشٹام فروش کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر عمر سرور کے حکم پر محمد بوٹا نائب تحصیلدار کی مدعیت میں تھانہ سٹی پتوکی میںمقدمہ درج کرادیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی کارروائی اشٹام فروش کیخلاف مقدمہ
Feb 01, 2022