لاکھوں کی وارداتیں‘ ڈاکوؤں نے ریسٹورنٹ مالک اور گاہکوں کو لوٹ لیا

Feb 01, 2022

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نیمناواں کیعلاقے میں اورنگزیب کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر6لاکھ 20ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، ، موبائل فون اور دیگر سامان، نصیر آباد میں ایک ریسٹورنٹ میں مالک اور گاہکوں سے گن پوائنٹ پر ڈھائی لاکھ روپے اور5 موبائل فون، مناواں میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے صہیب سے 95ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی آباد میں وسیم سے80 ہزار روپے اور موبائل فون، جوہر ٹاؤن میں شاہ میر سے 60ہزار روپے اور موبائل فون، سمن آباد کے علاقے میں مستقیم کی دکان سے 45ہزار روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں زاہد عزیز سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون، ریس کورس کے علاقے میں ڈاکٹر زبیر سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا۔ چوروں نے باٹا پور کے علاقے میںکاشف کے ڈیرے سے 4 لاکھ روپے  مالیت کا سامان چوری  کر لیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ چوروں نے ڈیفنس سی اور گرین ٹاؤن کے علاقوں سے 2کاریں، پرانی انارکلی کے علاقے سے رکشہ جبکہ گڑھی شاہو، داتا دربار، سول لائن، اچھرہ، نواں کوٹ اور باغبانپورہ کے علاقوں سے 6موٹر سائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ہیں۔

مزیدخبریں