ترکمانستان کے وفد کی ملاقات‘ حماد اظہر کا تاپی گیس منصوبے کی جلد تکمیل پر زور 

Feb 01, 2022

 اسلام آباد (این این آئی) ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ ویپا حاجییو کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے وفاقی وزیر حماد اظہر  کی سربراہی میں پاکستانی وفد سے ملاقات کی  ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، انڈیا (TAPI) گیس پائپ لائن منصوبے اور ترکمانستان، افغانستان، پاکستان (TAP) پاور ٹرانسمشن لائن کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حماد اظہر نے تاپی منصوبے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور منصوبے کی جلد تکمیل پر زور دیا۔ ترکمانستان کی جانب سے بھی کثیر الجہتی منصوبے کے لیے اسی عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ حماد اظہر نے  ترکمانستان سے درخواست کی کہ منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں۔ پاکستان  تاپی پاور ٹرانسمیشن لائن پر تکنیکی ورکنگ گروپ کا اجلاس ایک ہفتے میں  کرنے پر اتفاق کیا جو منصوبے کے پیشگی فزیبلٹی پیرا میٹرز پر کام کرے گا۔

مزیدخبریں