راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اے این ایف انٹیلی جنس کی راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے کورئیر آفس کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے کراکری اور گارمنٹس پر مشتمل پارسل سے آئس برآمدکر لی،790 گرام آئس پارسل میں موجود 3 عدد بیلنوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی،مذکورہ پارسل راولپنڈی کی رہائشی روبینا بی بی نامی خاتون کی جانب سے برطانیہ میں موجود ماجد وسیم کے لئے بک کروایا گیا تھا۔اے این ایف نے منشیات قبضے میں لیکر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا