اومی کرون کی ذیلی قسم کو زیادہ ہلاکت خیز کہنا قبل ازوقت ہے:ماہرین

Feb 01, 2022

کینبرا(شِنہوا) آسٹریلیا کے شعبہ صحت کے ایک سینئرعہدیدار نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں گردش کرنے والی کوویڈ-19کی ایک ذیلی قسم کے حوالے سے ماہرین صحت نے ابھی تک کسی تشویش کا اظہار نہیں کیا۔آسٹریلیا کے ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر مائیکل کِڈ نے پیر کو کہا کہ آسٹریلیا میں دسمبر میں سامنے آنے والی اومی کرون بی اے.2 کی ذیلی قسم کچھ رپورٹس کی بنیاد پر اومی کرون کے سب سے زیادہ کیسزکی وجہ بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں اس ذیلی قسم کی وجہ سے زیادہ شدید بیماری کی توقع نہیں اور یہ کہنا بھی بہت قبل ازوقت ہے کہ آیا اس ذیلی قسم کے خلاف ویکسین کی تاثیر پر کوئی خاص مختلف اثر پڑتا ہے۔

مزیدخبریں