چینی صدر کا سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ پر مالٹا کے صدر کے ساتھ مبارکباد کا تبادلہ

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ اور مالٹا کے صدر جارج ویلا نے دوطرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پرپیر کو مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔اپنے پیغام میں شی نے کہا کہ گزشتہ نصف صدی کے دوران، بین الاقوامی حالات میں آنے والی تبدیلیوں سے قطع نظر، چین اور مالٹا نے ہمیشہ دوستانہ بقائے باہمی کو قائم رکھتے ہوئے ایک دوسرے کی مدد کی ہے اور اپنے بنیادی مفادات اور اہم امور پر ایک دوسرے کی ٹھوس حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو تیزی سے ترقی کرتے اپنے قریبی تعلقات پر فخر ہے اوردونوں نے کوویڈ-19 کے خلاف ایک موثر مشترکہ جنگ لڑی ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات کا مکمل اظہارہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن