صنعائ‘ ابوظہبی‘ اسلام آباد (این این آئی + آئی این پی + نامہ نگار) یمن کے علاقے حدیدہ میں حوثی ملیشیا کی گولہ باری کے نتیجے میں پانچ شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حوثی ملیشیا نے مسجد پر بیلسٹک میزائل حملہ بھی کیا جس سے مسجد کی عمارت، کھڑکیوں اور لائٹ کو نقصان پہنچا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق الحدیدہ گورنری کے مغرب میں حیس کے شمال میں البغیل کے علاقے میں حوثی ملیشیا کی گولہ باری سے ایک شہری ہلاک اور ایک ہی خاندان کے دو افراد زخمی ہو گئے۔ متحدہ عرب امارات نے یمن کے حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا۔ 24 گھنٹے میں 11 فوجی گاڑیاں تباہ‘ 80 باغی ہلاک کر دیئے۔ پاکستان الجوف، یمن سے متحدہ عرب امارات (یو۔اے۔ای) پر حوثیوں کے میزائل داغنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم ان حملوں کو عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی تصور کرتے ہوئے خطے کے امن وسلامتی کے لئے سنگین خطرہ سمجھتے ہیں۔ یہ حملے فوری بند کئے جائیں۔
حوثی باغیوں ک ا امارات پر میزائل حملہ ناکام: پاکستان کی مذمت
Feb 01, 2022