روس کے ایک دور دراز گاوں اومسوکچن میں سردیوں کے دوران سیاہ رنگ کی برف باری ہوتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بچپن سے سنتے اور دیکھتے آرہے ہیں کہ برفباری ہمیشہ سفید رنگ کی ہی ہوتی ہے لیکن روس کا ایک گاوں ایسا بھی ہے جہاں سفید نہیں بلکہ سیاہ برف پڑتی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے ایک دور دراز گاوں اومسوکچن میں سردیوں کے دوران سیاہ رنگ کی برف باری ہوتی ہے۔کوئلہ جلانے والا گرم پانی کا پلانٹ گاوں کے مکینوں کے لیے ضروری ہے لیکن یہ آلودگی پیدا کرنے کا ذمہ دار ہے جو برف کو سیاہ کر دیتا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ سیاہ رنگ کی برف گرنے کی وجہ اصل میں اس گاوں میں موجود کوئلہ جلانے والا گرم پانی کا پلانٹ ہے جو 4ہزار رہائشیوں کو حرارت تو فراہم کرتا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ اس کا دھواں آلودگی کا باعث بھی بن رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق کوئلہ جلانے والا گرم پانی کا پلانٹ گاوں کے مکینوں کے لیے ضروری ہے لیکن یہ آلودگی پیدا کرنے کا ذمہ دار ہے جس کا دھواں برف کو سیاہ کر دیتا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکام کو مسلسل 3 دہایوں سے اس آلودگی کی شکایات کی جارہی ہے تاہم اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
روس کے گاوں میں’ ’سیاہ برفباری“ نے لوگوں کو حیران کر دیا
Feb 01, 2022 | 12:15