پی ایس ایل 7: کون جیتے گا آج کا مقابلہ

کراچی: پی ایس ایل 7 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ سیزن (پی ایس ایل) سیزن 7 کے میچز جاری ہیں جس کا آٹھواں میچ آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ آج شام 7:30 بجے شروع ہوگا جبکہ دونوں ٹیمیں اب تک اس ایونٹ میں ناقابل شکست رہی ہیں۔ملتان سطانز سیزن 7 میں اب تک 3 میچز کھیل چکی ہے جس میں انہیں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ ملتان سلطانز پوائٹس ٹیبل پر بھی 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 7 میں پہلا میچ کراچی کنگز کے خلاف کھیلا جس میں انہوں نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوا جس میں انہوں نے 5 وکٹوں سے لاہور قلندرز کو شکست دی۔ملتان سلطانز نے ایونٹ میں تیسرا میچ گذشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلا جو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز نے اپنے نام کیا جبکہ اس میچ میں انہیں 6 رنز سے کامیابی ملی۔دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں اپنا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا جبکہ انہوں نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ صرف ایک میچ کھیل کر پوائنٹس ٹیبل پر دو پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

ای پیپر دی نیشن