دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 37 کروڑ83 لاکھ 8 ہزار 247 ہوگئی

 دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو یکم فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔ دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 37 کروڑ83 لاکھ 8 ہزار 247 ہوگئی۔ امریکہ 7 کروڑ49 لاکھ 41 ہزار 202 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ بھارت 4 کروڑ14 لاکھ 69 ہزار499 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2 کروڑ 54 لاکھ 63 ہزار 530 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 1 کروڑ 92 لاکھ 66 ہزار 496 ، برطانیہ میں 1 کروڑ 74 لاکھ 31 ہزار 225، روس میں 1 کروڑ 16 لاکھ 70 ہزار 366 اور ترکی میں 1 کروڑ 16 لاکھ 19 ہزار 882 تک پہنچ گئی ہے۔اٹلی میں 1 کروڑ 9 لاکھ 83 ہزار 116 اور جرمنی میں 1 کروڑ 25 ہزار 463 مصدقہ کیسز ہیں۔

ای پیپر دی نیشن