پاکستان اور کرغزستان کا باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق

Feb 01, 2022 | 20:27

ویب ڈیسک

پاکستان اور کرغزستان نے باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں اپنے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لئے دوطرفہ مشاورت جاری رکھنے پراتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے کرغزستان کے ہم منصبRUSLAN KAZAKBAYEKکے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران ہوا۔دونوں وزرائے خارجہ نے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امن و استحکام کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم اور اقتصادی تعاون تنظیم سمیت علاقائی اور عالمی فورموں پر قریبی دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔افغانستان کے بارے میں دونوں فریقوں نے معاشی اور انسانی امداد کے ذریعے مشترکہ کوششوں سے اس ملک کی امداد جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دونوں ممالک کے پاس تجارت' سرمایہ کاری' تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے کے لئے کثیر مواقع موجود ہیں۔انہوں نے دوطرفہ تعلقات کومزیدمضبوط بنانے کے لئے اعلیٰ سطح کے رابطوں' پارلیمانی وفود کے تبادلوں' ادارہ جاتی میکانزم اور عوامی رابطوں کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزیدخبریں