سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئین کے تحت حاصل مالی' انتظامی اور سیاسی اختیارات بلدیاتی حکومت کے سپرد کرے۔عدالت عظمیٰ نے یہ فیصلہ آج ایم کیو ایم کی جانب سے دائر درخواست پر سنایا۔وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے آج ایک ٹویٹ میں سندھ حکومت پر زور دیا کہ وہ سپریم کورٹ کے اختیارات کی منتقلی کے بارے میں فیصلے پر مکمل عمل کرے اس سے جمہوری نظام مضبوط ہوگا۔انہوں نے کہا سندھ کے صوبائی مالیاتی ایوارڈ اور بلدیاتی حکومتوں کے استحکام سے اختیارات کے ارتکاز کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔
سندھ حکومت بلدیاتی حکومت کو اختیارات کی منتقلی بارے سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کرے.وزیراطلاعات
Feb 01, 2022 | 21:21