نوجوانوں کے امور کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان سکلز سکالر شپ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ساٹھ ہزار وظائف فراہم کیے جارہے ہیں۔اسلام آباد میں آج(منگل) ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ وظائف پہلے ہی دیئے جاچکے ہیں۔کامیاب جوان پروگرام کے اعدادو شمار پیش کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ ہر ماہ کاروبار کے لئے نوجوانوں میں دوسے تین ارب روپے تقسیم کیے جارہے ہیں اور گزشتہ تین ماہ کے دوران آٹھ ارب روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس رقم سے پانچ ہزار نئے کاروبار شروع ہوئے اور پندرہ ہزار افراد کو روزگار ملا۔
کامیاب جوان سکلز سکالر شپ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ساٹھ ہزار وظائف دیئے جارہے ہیں.عثمان ڈار
Feb 01, 2022 | 21:28