مالی بحران ہے، ریلوے کرایوں میں  8 فیصد تک اضافہ پر غور کر رہے ہیں: سعد رفیق


لاہور (نیٹ نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے پاکستان ریلوے اس وقت مالی بحران کا شکار ہے اور تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ریلوے کو مزید جھٹکا لگا ہے۔ ہم 7 سے 8 فیصد کرایوں میں اضافہ پر غور کر رہے ہیں۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ روس سے معاملات طے ہونے کے بعد امید کرتے ہیں کہ سستا تیل پاکستان کو ملے گا جس سے تیل کی قیمتوں میں کمی ہو سکے گی۔ پی ڈی ایم حکومت سابق حکومت کا گند صاف کر رہی ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گرین لائن ٹرین کو مؤثر انداز سے دوبارہ شروع کر دیا ہے اور اس سے ریلوے کے ریونیو میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی بہتری کیلئے ہم سب کو مل کر قربانیاں دینا ہونگی  اور اپنی عادات میں تبدیلی لانا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے نے اپنی مالی مشکلات کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت سے پوسٹر ڈوز کی درخواست کی ہے اور ریلوے میں آئی ٹی کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بات چیت چل رہی ہے۔ پاکستان ریلوے اپنی 2600 دکانیں کرائے پر دینے کیلئے ٹینڈرنگ کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...