فیول ایڈ جسٹمنٹ بجلی 2.32پونٹ سستی ، کے الیکٹرک صادفین کیلئے نرخ 10.80روپے کم 


اسلام آباد (نامہ نگار) نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 10 روپے 80 پیسے جبکہ باقی الیکٹرک کمپنیوں کے صارفین کیلئے 2 روپے 32 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 10 روپے 26 پیسے کمی کی درخواست دی تھی، نیپرا نے بجلی 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی۔ کے الیکٹرک صارفین کو 12 ارب71 کروڑ سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔ نیپرا اعلامیہ  کے مطابق کے الیکٹرک کے دسمبر کے ماہانہ  فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت چیئرمین نیپرا  انجینئر توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی۔  کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 10روپے 26پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، لائف لائن صارفین،300 یونٹس تک گھریلوصارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز  پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔ دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لیے بجلی 2روپے 32پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ن یپرا حکام کے مطابق بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔ کمی کا اطلاق کے الیکڑک  اور لائف لائن کے صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا اتھارٹی کمی سے  متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔ سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 2 روپے  20پیسے فی  یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی۔ ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطاق دو روپے 32 پیسے روپے فی یونٹ کمی بنتی ہے۔ اس سے قبل نومبر کا ایف سی اے صارفین سے 18 پیسے فی یونٹ اضافے سے چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف ایک ماہ کے لئے تھا۔ نیپرا کے مطابق دسمبر کا ایف سی اے نومبر کی نسبت 2 روپے 50 پیسے فی یونٹ صارفین سے کم چارج کیا جائے گا۔ اس کا اطلاق صرف ایک ماہ کیلئے ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...