اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق صدر زرداری نے تجویز کیا ہے کہ محنت کشوں، مزدوروں کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 35 ہزار روپے مقرر کی جائے تاکہ مزدور محنت کش کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوں۔ مزدور محنت کش کی 35 ہزار روپے لازمی تنخواہ مقرر کرنے کا سرکاری سطح پر فیصلہ کیا جائے۔ حکومت عوام کی مشکلات اور تکالیف کے ازالے کیلئے دوررس اقدامات کرے۔ عوام کے مسائل کو حل کرنا اور ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری اور فرض ہے جس پر پورا اترنے کیلئے حکومتی کوششیں تیز تر کی جائیں۔