لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی، جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر نے پشاور خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم پر ایک بار پھر دہشت گردی کی جنگ مسلط کی جا رہی ہے۔ دہشتگرد اپنے مذموم عزائم میں کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہو سکتے۔ دہشت گردوں کے سامنے پاکستان کے عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں گے۔ پشاوردہشت گردی کا واقعہ پاکستان کی سکیورٹی اداروں کو منتشر کر سکتا ہے نہ ہی ان کے دفاعی محاذ کو شکست دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 دہائیوں سے پاکستان پر خودکش حملہ آور اور ان کے آلہ کار پاکستان کے مخصوص سیاسی حالات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گردوں کو ان کے مخصوص اور مذموم عزائم میں کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ پاکستان کے تمام عوام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اپنی اپنی سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے بالا تر ہو کر ملک کی سا لمیت اور بقاکیلئے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ پشاورآنے والے دھماکے کو کسی بھی صورت تو مذہبی فرقہ واریت سے مت جوڑا جائے۔