دہشتگردی کا ناسور پھر سر اٹھا رہا ہے، ایک قوم بن کر اسکو روکنا ہو گا:پیر عبدالخالق 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان پیر عبدالخالق القادری و ناظم اعلیٰ عالمی مبلغ پیر سید عرفان مشہدی نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں پشاور بم دھماکے میں شہدا کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے معصوم جانوں کے ضیاع گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کا ناسور پھر سر اٹھا رہا ہے ہمیں ملکر ایک قوم بن کر اسکو روکنا ہو گا تا کہ ہمارا ملک پھر اس کا شکار نہ ہو ہم اسوقت اس کے متحمل نہیں ہو سکتے۔پیر سید عرفان مشہدی نے ناموس صحابہ و اہل بیت بل کو بھی من عن نافذ کرنے کا مطالبہ کیا سیکٹری اطلاعات سید احسان گیلانی اور امیر پنجاب سید ارشد حسین گردیزی نے بھی بیگناہ افراد کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے اور واقعہ ملوث افراد کو جلد گرفتار کر کے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...