لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیرجماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان میں اللہ کی حکمرانی قائم نہیں ہوتی،ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ استعمار کے غلاموں نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا۔ آج معاشی پالیسیاں عوامی مفادات کے تحت نہیں آئی ایم ایف کے کہنے پر تشکیل پاتی ہیں۔ مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کا واحد راستہ ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے اور صرف جماعت اسلامی ہی یہ انقلاب برپا کر سکتی ہے۔ وہ منصورہ میں ضلع بونیر کے کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔ امیر ضلع حلیم باچا بھی اس موقع پر موجود تھے۔جماعت اسلامی ملک میں اپنی نہیں اللہ کی حکمرانی قائم کرے گی جس میں عوام اور اقتدار پر بیٹھے افرادکے درمیان کوئی فاصلہ نہیں ہو گا، جس میں غریب اور امیر کی تفریق ختم ہو گی اور پاکستان مدینہ کی اسلامی ریاست کے اصولوں کے مطابق چلے گا۔ جماعت اسلامی کی حکومت پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی یا ن لیگ کی طرز پر نہیں بلکہ قرآن و سنت کے بتائے ہوئے طریقوں پر استوار ہو گی۔ دنیا کے مسائل کی وجہ دین فطرت سے دوری ہے، انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نجات دلانے کا واحد راستہ دین فطرت کے نظام کا نفاذ ہے۔
استعمار کے غلاموں نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا:راشد نسیم
Feb 01, 2023