پشاوربم دھماکہ سکیورٹی اداروں کی مجرمانہ غفلت ہے :اختر اقبال ڈار 

Feb 01, 2023


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی) کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ پشاوربم دھماکہ سکیورٹی اداروں کی مجرمانہ غفلت ہے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ کرنا اور سانحات سے سبق نہ سیکھنابھی بڑا سانحہ ہے کے پی کے میں طالبان کی طرف سے تحریک انصاف کے علاوہ دیگر پارٹیوں کو ٹارگٹ کرنا پاکستان میں ٹی ٹی پی کے دفاتر قائم کرانے کیلئے سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیااس موقع پر پارٹی عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی اختر اقبال ڈار نے کہاکہ سیاست کو پس پشت ڈالتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمہ کو نمبر 1 ترجیح پر رکھتے ہوئے افغانستان کے بارے میں واضح پالیسی اپنانا ہوگی اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے گرینڈ آپریشن کی ضرورت ہے ۔

مزیدخبریں