ملتان(وقائع نگار خصوصی )نشتر ہسپتال میں بجٹ کی کمی کے باعث مالی امور شدید متاثر ہو رہے ہیں جس کے باعث آوٹ ڈور میں انسولین پہلے ہی نایاب ہے جبکہ بیشتر وارڈز میں داخل مریضوں کو ادویات اور سرجیکل آلات تک ہسپتال کے باہر سے نجی میڈیکل سٹور سے لانے پڑتے ہیں جبکہ اب ڈاکٹروں کو تنخواہوں تک دینے کے پیسے نشتر ہسپتال انتظامیہ کے پاس موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے نشتر ہسپتال کے ہائوس آفیسرز اور پی جی آرز کو صرف 18 دن کی تنخواہ اکائونٹ میں منتقل کرکے باقی 13 دن کی تنخواہ روک دی گئی ہے ۔