نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) چئیرمین پریس کلب میاں عبدالوکیل،صدر راشد محمود خاور نے پشاور پولیس لائنز میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ دہشتگرد ملک کے دفاع کا فرض نبھانیوالوں کو نشانہ بنا کر خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم، ادارے یکسو اور متحد ہیں، پوری قوم اپنے شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کر کے دہشتگردوں سے سختی سے نمٹنا ہوگا ، انہوں نے مزید کہا کہ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہیں ۔ دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کیلئے لازم ہے کہ ہم تمام پاکستانی اپنے اردگرد نظر رکھیں اور اپنے سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں۔