کامونکی(نمائندہ خصوصی)پشاور مسجد بم دھماکہ میں سو سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا ہے اس واقعہ میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کرکے جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے چودھری اختر علی خاں،سابق وائس چیئرمین یونین کونسل سادھوکی حافظ غلام رسول،سینئر مسلم لیگی رہنما محمد اسلام مغل اورسماجی سیاسی رہنما رانا نعیم اقبال نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ پشاور بم دھماکہ غیر انسانی، گھناؤنا اور انتہائی قابل مذمت ہے پشاور مسجد میں خودکش دھماکہ ملک دشمن عناصر کی کارستانی ہے،انہوں نے کہاکہ دشمن نہیں چاہتاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچے اس لیے وہ دہشت گردی کے زریعے خوف وہراس پھیلانا چاہتاہے اور دنیا کو یہ تاثر دینا چاہتا ہے پاکستان امن وامان کے لحاظ سے ایک غیر محفوظ ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بدامنی پھیلانے والی قوتیں کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گی ۔