لاہور (نیوز زپورٹر) فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شمسہ ہمایوں کے اعزاز میں الوداعی تقریب نگران وزیر صحت پنجاب سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور نگران وزیر صحت پنجاب محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے بطور چیف گیسٹس شرکت کی۔ صدر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان پروفیسر ڈاکٹر شعیب شفیع اور پروفیسر ایمیریٹس اوبسٹیڑکس اینڈ گائناکالوجی ڈاکٹر راشد لطیف خان نے بطورِگیسٹ آف آنرشرکت کی۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق،سابق وائس چانسلر ایف جے ایم یو پروفیسر عامر زمان خان، پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر فاروق افضل، سابق پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج/ معروف گائناکالوجسٹ اور فرٹیلٹی کنسلٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فرخ زمان پروفیسر عارف تجمل، پروفیسر محمدطیب، پروفیسر ابرار اشرف، ایسوسی ایشن آف فاطمہ جناح اولڈ گریجویٹس کی ممبران ڈاکٹر منیرہ، ڈاکٹر نگہت میر، ڈاکٹر نشاط مقصود، ڈاکٹر مالکہ رانا اور پاکستان فوج کے میجر جنرل(ر) مظہر اسحاق نے بھی خصوصی شرکت کی۔اس موقع پروائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ بحثیت وزیر میرا ایک ہی مقصد ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے زیادہ سے زیادہ کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں انجیوپلاسٹی کی سہولت فوری طور پر میسر کر دی گئی ہے۔