دہشت گرد پاکستان کوکمزورکرناچاہتے ہیں :حافظ شاہد حسین

Feb 01, 2023


جمبر (نامہ نگار) پاکستانی قوم پر ایک بار پھر دہشت گردی کی جنگ مسلط کی جا رہی ہے، دہشتگرد اپنے مذموم عزائم سے پاکستان کوکمزورکرناچاہتے ہیں جوکہ کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونگے ان خیالات کاا ظہارپاکستان سنی تحریک کے صوبائی رہنما ڈاکٹر حافظ شاہد حسین نے تحصیل رابط کمیٹی کے اجلاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے سامنے پاکستانی عوام سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے۔ اس موقع پر تحصیل صدر خانزادہ حسن رضوی‘ رانا راشد‘ رشید چشتی‘ عالم قادری‘ اسد رضا‘ عاصم قادری بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں